اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینسنکیانگ 97 فیصد مشینی عمل کے ساتھ لگاتار 32 سال سے کپاس...

سنکیانگ 97 فیصد مشینی عمل کے ساتھ لگاتار 32 سال سے کپاس کی پیداوار کا ملک کا سب سے بڑا علاقہ برقرار

چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے ’’نئے عہد میں سنکیانگ پر حکمرانی کے لئے سی پی سی کی رہنما ہدایات: عملی اقدامات اور کامیابیاں” کے عنوان سے جاری کردہ حقائق نامے  کی کاپیاں دیکھی جاسکتی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی کپاس کی پیداوار 2024 میں تقریباً 56 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی جو کہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 92.3 فیصد ہے۔ سنکیانگ نے مسلسل 32 ویں سال ملک کے سب سے بڑے کپاس پیدا کرنے والے خطے کی حیثیت برقرار رکھی ہے۔

چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے "نئے عہد میں سنکیانگ پر حکمرانی کے لئے سی پی سی کی رہنما ہدایات: عملی اقدامات اور کامیابیاں” کے عنوان سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہل چلانے، کاشت اور فصل کی کٹائی میں مشینی عمل کا تناسب 97 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

سنکیانگ نے قومی تزویراتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنے قدرتی وسائل و صنعتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے منفرد فوائد کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی ترقی کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!