اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور خاندان نے 31 ہزار سے زائد مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی۔ تفصیلات کے مطابق 7 7ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی۔
قاضی خاندان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخطوں کے ساتھ بلوچستان حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کیساتھ واقع ہے، اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سنٹر استعمال کیلئے ہوگی۔
خط کے مطابق اراضی 14 اگست کو 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت کے سپرد کی جائے گی۔