اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مضبوط صارف منڈی ماہی گیری نمائش کے شرکاء کو متاثر...

چین کی مضبوط صارف منڈی ماہی گیری نمائش کے شرکاء کو متاثر کرنے میں کامیاب

چین کے مشرقی شہر فوژو میں 13 سے 15 جون تک 2025 چائنہ (فوژو) انٹرنیشنل سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

نمائش میں سرمایہ کاری کے مواقع، مصنوعات کی نمائش اور متعدد ذیلی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل تھا۔

تقریباً 57 ہزار مربع میٹر رقبے پر منعقد ہونے والی اس نمائش میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک اور خطوں سے تاجر شریک ہوئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برائن کی، جنرل منیجر، ٹریڈ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ، برو لوس، جیرالڈٹن فشرمینز کوآپریٹو

"چین آسٹریلوی لابسٹر کے لئے ایک بہت اہم منڈی ہے۔ یہ ہماری بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ہم اسے دوبارہ چین کو برآمد کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ  ہم مستقبل قریب میں بھی چین کو لابسٹر کی برآمد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): انوچا تچنی تسواد، صدر، تھائی فروزن فوڈز ایسوسی ایشن

"ہم فوژو کے اس ’سی فوڈ شو‘ میں موجود ہیں۔ یہ پہلا سال ہے کہ ہم یہاں تھائی لینڈ پویلین کے طور پر شریک ہو رہے ہیں۔ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں اپنی منڈی کو وسعت دے رہے ہیں اور آئندہ بھی چین میں منعقد ہونے والی متعدد سی فوڈ نمائشوں میں شرکت کریں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ہانم، سی ویڈ ایکسپورٹر، انڈونیشیا

"ہمارے زیادہ تر خریدار چین سے ہوتے ہیں، اس لئے چین اب بھی ہماری سب سے بڑی منڈی ہے اور تاحال ہمارے لئے بہت امید افزا بھی ہے۔”

فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن اسکرین :

چین کے شہر فوژو میں عالمی ماہی گیری نمائش کا انعقاد

57 ہزار مربع میٹر پر محیط رقبے میں عالمی نمائش سجائی گئی

30 سے زائد ممالک کے تجارتی وفود نے شرکت کی

نمائش کے دوران مختلف فورمز اور کاروباری ملاقاتوں کا انعقاد

تھائی لینڈ نے پہلی بار بطور پویلین نمائش میں شرکت کی

تھائی کمپنیوں نے چین کی منڈی میں گہری دلچسپی ظاہر کی

چین میں آسٹریلوی لابسٹر اور انڈونیشین سی ویڈ کیلئے بڑے مواقع

نمائش میں سرمایہ کاری اور تجارت کے امکانات پر اطمینان

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!