منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلافغانستان ،بس الٹنے سے 17 افراد جاں بحق،34 زخمی

افغانستان ،بس الٹنے سے 17 افراد جاں بحق،34 زخمی

کابل: افغانستان میں بس الٹنے سے 17 افراد جاں بحق،34 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افغانستان میں بس الٹنے سے 17افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے۔ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت صوبہ بغلان مصطفی ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں