چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں چھیان وان کنٹینر ٹرمینل پر جہاز لنگر انداز ہو رہا ہے-(شِنہوا)
چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، غیر ملکی تجارتی اداروں کے لئے معاونت اور خدمات کو مضبوط بنانے اور ان اداروں کی مسابقتی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے چین کی غیر ملکی تجارت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے شان ڈونگ صوبے میں معائنہ دورےکے موقع پر اعتراف کیا کہ پیچیدہ بین الاقوامی ماحول کے باوجود چین کے پیداواری برآمد کنندگان نے اس سال بڑے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ معیاری مصنوعات کو مسابقتی قیمتوں پر فراہم کرتے ہوئے ان برآمد کنندگان نے نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی کو مضبوط کیا ہے بلکہ عالمی معیشت میں بھی استحکام کا باعث بنے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ برآمد کنندگان کو اپنی طاقتوں کو مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے اور بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز میں مسلسل جدت اور بہتری لانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری برآمد کنندگان کو اپنی برآمدی توسیع کو ملکی طلب کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link