جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرٹینمنٹآسٹریلیا میں منعقدہ نمائش میں مقامی اور چینی باشندوں کی مشترکہ تاریخ...

آسٹریلیا میں منعقدہ نمائش میں مقامی اور چینی باشندوں کی مشترکہ تاریخ پیش

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں آسٹریلیا کے قومی عجائب گھر میں "ہماری کہانی: آسٹریلیا میں مقامی اور چینی باشندے” کی نمائش میں ایک خاتون تصویر بنارہی ہے-(شِنہوا)

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے قومی عجائب گھر میں منعقدہ ایک نمائش میں آسٹریلیا کی تاریخ کے طویل عرصے تک نظر انداز کئے جانے والے مقامی لوگوں اور آسٹریلیا میں آباد چینی باشندوں کے درمیان تعلقات کے باب کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

قومی عجائب گھر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہماری کہانی: آسٹریلیا میں مقامی اور چینی باشندے” نامی نمائش جمعرات کو شروع کی گئی، جو اپنی نوعیت کی پہلی نمائش اور آرٹسٹ اور محقق ژو شیاؤ پھنگ کی سربراہی میں 3 سالہ تحقیقی منصوبے کا نتیجہ ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ معاصر فن، زبانی تاریخوں اور نایاب آرکائیو مواد کو یکجا کرتے ہوئے "ہماری کہانی” کبھی خاموش ہونے والے ورثے کو آواز دیتی ہے۔ اس میں مقامی اور چینی نسل کے 8 فنکاروں کے فن پارے پیش کئے گئے ہیں جو شناخت، ثقافتی وراثت اور وابستگی کی پیچیدگیوں کے موضوعات کی عکاسی کرتے ہیں۔

عجائب گھر کے مطابق اس میں 17 فن پارے اور 30 سے زائد تاریخی، معاصر تصاویر اور دستاویزات شامل ہیں۔

قومی عجائب گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر فرسٹ نیشنز جیلڈا اینڈریوز نے کہا کہ "ہماری کہانی” 1850 کی دہائی کے سونے کی تلاش کے لئے ہجرت  تک پھیلے ہوئے پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتی ہے اور ثقافتی ورثے، شناخت، خود کی دریافت اور کثیر الثقافتی آسٹریلیا کی ابتدائی  بنیاد کا جائزہ لیتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!