اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسان شنگ دوئی موضوعاتی ٹرین نے چین کے سیچھوان میں قدیم ثقافت...

سان شنگ دوئی موضوعاتی ٹرین نے چین کے سیچھوان میں قدیم ثقافت اور قدرتی عجائبات کو جوڑ دیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے چھنگ دو مشرقی ریلوے سٹیشن پرمسافر سان شنگ دوئی موضوعاتی ٹرین میں سوار ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے ایک سیاحتی ٹرین اتوار کو روانہ ہوئی، جو مشہور سان شنگ دوئی کھنڈرات کے مقام کے لئے پہلی موضوعاتی ٹرین ہے۔

چھنگ دو مشرقی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 18 منٹ میں سان شنگ دوئی کھنڈرات تک پہنچتی ہے اور تقریباً 2 گھنٹے میں وادی جیوژائی  تک پہنچتی ہے، جو سیچھوان کے 2 نمایاں ترین مقامات میں شامل ہیں۔ یہ روزانہ 13 چکر لگاتی ہے اور توقع ہے کہ روزانہ تقریباً 30 ہزار مسافر اس پر سفر  کریں گے۔

مشہور کانسی کے نمونوں اور سان شنگ دوئی کھنڈرات کے پوسٹروں سے مزین یہ ٹرین مسافروں کو وقت کے سفر پر لے جاتی ہے جو ایک ثقافتی تجربہ فراہم کرتی ہے۔ٹرین کے اندر سان شنگ دوئی میوزیم کا ایک پیشہ ور رہنما کھدائی کی تاریخ، اہم آثارِ قدیمہ اور اس قدیم مقام کی ثقافتی اہمیت سے مسافروں کو روشناس کراتا ہے۔

چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کے پینگ دان لِن کے مطابق چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ اور سان شنگ دوئی میوزیم کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کردہ  موضوعاتی ٹرین کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی مسافروں دونوں کے لئے ایک شاندار ثقافتی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

سان شنگ دوئی کھنڈرات شو سلطنت کی باقیات تصور کی جاتی ہیں جو 3 ہزار سے  4ہزار 500 سے سال پرانی ہیں۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل وادی جیوژائی کو اس کے شاندار آبشاروں، سرسبز جنگلات، پرسکون سطح مرتفع جھیلوں اور کرسٹ چٹانوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!