اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا: ماہرینِ آثارِ قدیمہ 12ویں صدی کے مندر کی گزرگاہ کی بحالی...

کمبوڈیا: ماہرینِ آثارِ قدیمہ 12ویں صدی کے مندر کی گزرگاہ کی بحالی میں مصروف

کمبوڈیا کے شمال مغربی علاقے میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین اس وقت صدیوں پرانے بینگ میالیا مندر کی مشرقی گزرگاہ کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔یہ مندر  یونیسکو کی آثار قدیمہ کی عالمی فہرست میں شامل انگکور آثارِ قدیمہ پارک میں واقع ہے۔یہ بات اے پی ایس اے آر اے نیشنل اتھارٹی (اے این اے) نے ہفتے کو جاری  ایک خبر میں بتائی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ بحالی کے اس منصوبے کو لنکانگ میکونگ تعاون (ایل ایم سی) سپیشل فنڈ کے تحت مالی معاونت حاصل ہے۔ چین نے مارچ 2016 میں 6 ایل ایم سی ممالک کی جانب سے پیش کئے گئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تعاون کے منصوبوں   میں تعاون کے لئے اس فنڈ کا آغاز کیا تھا۔

اے این اے کی انجینئر بویوت سوپاک نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مندر کی اس مشرقی گزرگاہ کو بحال کرنا ہے جو کافی نقصان سے دوچار ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بحالی کا کام 20 جولائی 2024 کو شروع کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ یہ اگست 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔

 سوپاک نے کہا کہ بحالی کا کام کرنے والی ٹیم نے گزرگاہ کے مختلف حصوں کی کامیابی سے مرمت کی ہے۔ مرمت کئے گئے حصوں میں ستون، بیم، ناگا بالسٹراڈز اور دونوں طرف ناگا کے سر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزرگاہ کے فرش کے ایک بڑے منہدم حصے کوبھی درست کر لیا گیا ہے۔ اس وقت جنوب کی جانب ناگا کے سر کی تنصیب اور گزرگاہ کے نقصان کا شکار پتھروں کی مرمت پر ہی ساری توجہ دی جا رہی ہے۔

سوپاک نے بتایا کہ بحالی کی ٹیم مٹی کے کٹاؤ کو دور کرنے کے لئے لیٹریٹ نامی مواد بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس مواد سے پانی کے زیادہ بہاؤ والے علاقوں میں مٹی کی ساخت مستحکم اور اس کی طویل مدتی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے اہم خمیر ورثہ کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔ اس طرح لوگوں کے اندر ورثہ کے تحفظ کی کوششوں میں شرکت کا جذبہ بھی بڑھا ہے۔

اے این اے کے مطابق یہ مندر 12 ویں صدی کے وسط میں تعمیر کیا گیا تھا۔ مندر کا نقشہ اور طرز تعمیر انگکور واٹ مندر سے بہت ملتے جلتے ہیں۔

نیلے پتھروں سے بنا یہ مندر صوبہ سیئم ریپ میں 401 مربع کلومیٹر کے انگکور آثارِ قدیمہ پارک کے اہم مندروں میں سے ایک ہے۔

انگکور آثارِ قدیمہ پارک، ایشیا کے جنوب مشرقی ملک کا سب سے مشہور سیاحتی مقام ہے۔ 9 ویں سے 13 ویں صدی تک تعمیر ہونے والے 91 قدیم مندر اس آثار قدیمہ پارک کا حصہ ہیں۔

  نوم پنہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!