اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مسافر کاروں کی صنعت میں جنوری کے دوران مستحکم ترقی

چین کی مسافر کاروں کی صنعت میں جنوری کے دوران مستحکم ترقی

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں انڈونیشیا انٹرنیشنل موٹر شو 2025 کے دوران چینی کار ساز گیلے کے بوتھ پر گیلے ایکس 5 ماڈل کی گاڑی نمائش کے لئے کھڑی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مسافر کاروں کی صنعت نے جنوری کے دوران پیداوار اور فروخت دونوں میں مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ مسافر کاروں کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 3.3 فیصد اضافے سے 21 لاکھ 50 ہزار یونٹس جبکہ اس کی فروخت 0.8 فیصد اضافے سے 21 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی۔

کثیر المقاصد گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ برس کی اسی مدت میں مقابلے میں اضافے کی شرح دو ہندسوں میں رہی جبکہ اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی مدت میں مسافر کاروں کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد بڑھ  کر3 لاکھ 95 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ مقامی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد کمی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!