جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینایئربس نے چین میں تیار کردہ 800 واں اے 320 طیارہ فراہم...

ایئربس نے چین میں تیار کردہ 800 واں اے 320 طیارہ فراہم کر دیا

تیانجن(شِنہوا)یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں واقع اپنی اے 320 سیریز کی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (فالا) میں تیار کیا گیا 800 واں اے 320 طیارہ فراہم کر دیا۔

اے 321 نیو ماڈل طیارہ ایئر چائنہ کے حوالے کیا گیا۔ یہ طیارہ 2 درجوں پر مشتمل کیبن لے آؤٹ رکھتا ہے جس میں بزنس کلاس کی 12 نشستیں اور اکانومی کلاس کی 186 نشستیں شامل ہیں۔

2008 میں قائم کی گئی تیانجن فالا یورپ سے باہر ایئربس کی پہلی پیداواری لائن ہے جو اس وقت اے 319، اے  320  اور اے321  طیارے تیار کر رہی ہے۔ یہ مرکز 17 برسوں سے فعال ہے اور اسے کامیاب چین-یورپ تعاون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

2009 میں اپنا پہلا اے 320 طیارہ فراہم کرنے کے بعد فالا نے اکتوبر 2020 اور جولائی 2024 میں بالترتیب اپنا 500 واں اور 700 واں اے 320 سیریز کا طیارہ فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

ایئربس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ایئربس چائنہ کے سی ای او جارج شو نے کہا کہ یہ چین میں تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایئربس کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے جو ملک کے ساتھ ہماری 40 سالہ وابستگی کو مضبوط بناتا ہے۔

22 اکتوبر کو ایئربس نے تیانجن میں اے 320 سیریز کے طیاروں کے لئے اپنی تازہ ترین فائنل اسمبلی لائن کا افتتاح کیا جو چین اور مجموعی طور پر ایشیا میں اپنی نوعیت کی دوسری لائن ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!