جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینپاکستان کے کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے،جھنڈالہرانے کانوٹس

پاکستان کے کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے،جھنڈالہرانے کانوٹس

پاکستان کے ایک کبڈی کھلاڑی کے بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کے واقعہ نے ہلچل مچادی ہے اور اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ چیئرمین چودھری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے، بحرین میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16کھلاڑیوں نے شرکت کی، یہ پاکستان کی قومی ٹیم تھی نہ ہی اسکی اجازت طلب کی گئی تھی، یہ ایک خود ساختہ ٹیم تھی، پاکستان کا نام استعمال کیا گیا، ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت لی گئی نہ ہی فیڈریشن کو بتایا گیا، قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابل برداشت ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور سخت ترین ایکشن لیا جائیگا۔

انکا کہنا تھا کہ خود ساختہ پروموٹرز کیخلاف بھی ایکشن لیں گے، کسی کو غیرقانونی ایونٹ کی اجازت نہیں دینگے، کسی صورت میں پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، کلبز میں کئی ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔

ادھر بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی عبیداللہ راجپوت نے کہا ہر سال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے پہلے بھی شرکت کر چکا ہوں پہلے جس ٹیم سے کھیلا تھا انہوں نے اس بار نہیں بلایا، دوسری ٹیم نے بلایا تو وہاں چلا گیا۔

انہوں نے کہا حلفاً کہتا ہوں مجھے پتہ نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام بھارت اور پاکستان رکھا جائیگا، گرائونڈ میں داخل ہو رہا تھا تو دوستوں نے کہا آپ بھارت کی طرف سے کھیل رہے ہو، کمنٹیٹر کو کہا وہ اعلان کر کے کہے کہ یہ بھارت پاکستان کا میچ نہیں لوکل کپ ہے، وہاں جا کر بھارت پاکستان کے نعرے لگے، میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ نعرے لگیں گے اور جھنڈے لہرائے جائینگے، اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھی ہوا ہے تو معافی چاہتا ہوں، اپنی فیڈریشن، استاد اور چاہنے والوں سے معذرت کرتا ہوں، اس کپ کو کپ ہی رہنے دیں ورلڈکپ ایسے نہیں ہوتے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!