جمعرات, دسمبر 18, 2025
پاکستانبیوی، بیٹی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ڈی ایس پی کا...

بیوی، بیٹی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ڈی ایس پی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے بیوی اور بیٹی کے قتل کے ملزم ڈی ایس پی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو اہلیہ و بیٹی قتل کیس میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کو مدعیوں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل مدعی نصیر کمبوہ نے موقف اپنایا کہ ملزم سے ابھی پستول ریکور کرنا ہے، تفتیشی افسر انسپکٹر عالم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے کیس کے حوالے سے بھی مزید تفتیش درکار ہے مزید ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استدعاء منظور کرتے ہوئے ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!