ہیڈ لائن:
چین: روایتی دستکاری کی وارث ،ثقافتی ملبوسات کےفروغ کےلیے کوشاں
جھلکیاں:
لانگ لین ژوانگ روایتی دستکاری اور کڑھائی کی ماہر بان یان ہانگ اپنی مصنوعات کےفروغ کے لئے کوشاں ہے۔وہ کڑھائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں اور روایتی ملبوسات کی براہ راست نمائش کا بھی اہتمام کر چکی ہے۔ اس کے فن کی تفصیل اور نمونوں کے مشاہدے کے لئے وڈیو دیکھئے۔
شاٹ لسٹ:
1- لانگ لین کاؤنٹی کے شہر بئیس کے مختلف مناظر
2- بان یان ہانگ کی گفتگو کرنے کے مختلف مناظر
3-ساؤنڈ بائٹ1(چینی): بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
4- بان یان ہانگ کی گفتگو کرنے کے مختلف مناظر
5-ساؤنڈ بائٹ2(چینی): بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
6-بان یان ہانگ کی گفتگو کرنے کے مختلف مناظر
7-ساؤنڈ بائٹ3(چینی): بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
8- بان یان ہانگ کے گفتگو کرنے کے مختلف مناظر
9- ساؤنڈ بائٹ4(چینی): بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
تفصیلی خبر:
لانگ لین کاؤنٹی، بئیس شہر،چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقہ میں واقع ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی):بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
"میرا نام بان یان ہانگ ہے۔ میں لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی دستکاری کی مہارت کی وارث ہوں۔”
بان یان ہانگ کو بچپن سے ہی ژوانگ کڑھائی میں دلچسپی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ2 (چینی):بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
"میں بچپن سے ہی اپنی ماں سے متاثر تھی۔ وہ لوگوں کے لئے کپڑے سلاتی تھیں۔ میں نے اپنی ماں سے کڑھائی سیکھی اور ان کے بنائے ہوئے کپڑےبھی پہنے۔”
اپنی والدہ کی مہارت سے متاثرہونے والی بان نے بتدریج ژوانگ کڑھائی کے فن میں مہارت حاصل کی اور روایتی لباس کے مختلف عناصر کو اچھی طرح سیکھ لیا ۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی):بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
"ہم اپنے کپڑوں پر قدرتی چیزوں جیسے پھولوں اور پودوں کی کڑھائی کرتے ہیں۔جو لباس ہم پہنتے ہیں اس پر ایک بہتر زندگی کی امید کی کڑھائی کی جاتی ہے۔”
ژوانگ کڑھائی کی ثقافت کے بہتر انداز میں فروغ کے لئےبان نے اپنی ورکشاپ میں ثقافتی ورثہ کی آزمائشی جگہ قائم کی ہے۔اس آزمائشی مرکز میں لوگ ژوانگ کڑھائی کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ4 (چینی):بان یان ہانگ، لانگ لین ژوانگ روایتی کڑھائی کی ماہر دستکار
"روایتی لباس اور کڑھائی کے فروغ کے لئے میں کڑھائی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہوں اور بعض اوقات روایتی ملبوسات کی براہ راست نمائش بھی کرتی ہوں۔ان ملبوسات کو روزانہ پہننے والے ہماری مصنوعات کے ترجمان ہیں۔صرف لوگوں سے مل کر کڑھائی کو فروغ دینے سےہم اپنی روایتی مہارتوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔”
ناننگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link