پیرو کے دارالحکومت لیما میں چینی صدر شی جن پھنگ اور ایپیک کے دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
لیما(شِنہوا) ایپیک کے رکن ممالک نے تجارت و سرمایہ کاری،ماحولیات،تحفظ خوراک اور تحفظ توانائی جیسے شعبوں کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کثیر جہتی تعاون پر زور دیا ہے۔
31ویں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد ماچو پیچو اعلامیہ 2024 میں ایپیک رہنماؤں نے کہا کہ دنیا میں آج غیر معمولی اور تیز تر تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ایپیک معیشتوں کے رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری،ماحول،تحفظ خوراک اورتحفظ توانائی جیسے شعبوں کو متاثر کرنے والی اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں موثر کثیر جہتی تعاون کہیں زیادہ اہم ہے۔
رہنماؤں نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں معاشی انضمام پر پیشرفت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز کے جواب میں علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کا ماحول پروان چڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے انہوں نے ایشیا بحرالکاہل ایجنڈے کے آزاد تجارت کےشعبے کے حوالے سے اچھما بیان کی توثیق کی۔
