چین کے شہر شین زین میں چین اور امریکہ کے درمیان سیاسی مذاکرات 2024 کا انعقاد ہوا جس کا عنوان ’’نئے حالات میں تعاون اور چیلنج: چین-امریکہ تعلقات میں پیشرفت کا راستہ‘‘تھا۔ (شِنہوا)
شین زین(شِنہوا) امریکہ-چین سیاسی مذاکرات 2024 کا شین زین میں انعقاد ہوا۔ فریقین نے ’’نئے حالات میں تعاون اور چیلنج: چین-امریکہ تعلقات میں پیشرفت کا راستہ‘‘ کے عنوان سے واضح،جامع اور تعمیری بات چیت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے مذاکرات میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ مستحکم،صحت افزا اور پائیدار چین-امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہیں جو بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقع بھی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کثیر جہتی خصوصیات کے ساتھ چین-امریکہ تعلقات کو مختلف انداز سے غیر یقینی کا سامنا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان میں ابھرنے کی قوت بھی ہے۔
فریقین نے سیاسی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
