اتوار, اکتوبر 19, 2025
تازہ ترینچین کے نوبل انعام یافتہ طبیعات دان چھن ننگ یانگ 103 سال...

چین کے نوبل انعام یافتہ طبیعات دان چھن ننگ یانگ 103 سال کی عمر میں وفات پا گئے

چین کے نوبل انعام یافتہ  طبیعات دان اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چھن ننگ یانگ کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سنگہوا یونیورسٹی نے کہا ہے کہ چین کے نوبل انعام یافتہ معروف طبیعات دان اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چھن ننگ یانگ بیجنگ میں 103 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

یانگ 1922 میں چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر  ہیفے میں پیدا ہوئے تھے۔ 1940 کی دہائی میں وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے جہاں تعلیم مکمل کر نے کے بعد  وہ شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئے۔انہیں 1957 میں طبیعات کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

یانگ۔ملز  گیج تھیوری، جسے یانگ اور رابرٹ ملز نے متعارف کرایا تھا، 20 ویں صدی کی طبیعات کی سب سےاہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

چین واپس آنے کے بعد یانگ 20 سال سے زیادہ عرصہ سنگہوا یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے باصلاحیت افراد کی تربیت اور بھرتی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم خدمات انجام دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!