ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
انٹرنیشنلحماس نے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے...

حماس نے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں مل سکی ہیں۔

حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں نکالنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں برآمد کرنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔

گزشتہ روز حماس نے اسرائیلی پابندیوں کو تباہ شدہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری شدید بمباری اور ناکہ بندی کے باعث لاشوں کی بازیابی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ لاشوں کے مقامات سے آگاہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر ان کی حوالگی میں تاخیر کر رہا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حماس کے پاس بیشتر لاشوں کی معلومات موجود ہیں، لیکن وہ انہیں حوالے کرنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امن معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان مغویوں اور لاشوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔ حماس نے زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن غزہ میں موجودہ حالات کے باعث بعض عملی مشکلات درپیش ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!