اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کی آئی اے ای اے کی 68 ویں جنرل کانفرنس...

چینی وزیراعظم کی آئی اے ای اے کی 68 ویں جنرل کانفرنس کو مبارکباد

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 68 ویں جنرل کانفرنس  کو مبارکباد کا پیغام  بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں لی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جوہری توانائی صاف توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے، چینی صدر شی جن پھنگ نے منصفانہ اور  باہمی مفیدتعاون پر مشتمل عالمی جوہری سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین 40 سال قبل جب سے  آئی اے ای اے میں شامل ہوا ہے اس نے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ ایجنسی کے کام کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں طرفین  نے جوہری توانائی کی ترقی اور استعمال کے ساتھ ساتھ جوہری تحفظ اور سلامتی ، حفاظتی اقدامات اور عدم پھیلاؤ کے شعبوں میں ہمہ جہت تعاون قائم کیا ہے  اور مثبت نتائج حاصل کیے ہیں ، جس سے عالمی جوہری توانائی کی حکمرانی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین آئی اے ای اے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی جوہری توانائی کی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ اور معقول بنایا جاسکے، جوہری توانائی کی ترقی کو زیادہ جامع بنایا جاسکے اور جوہری توانائی کے تعاون کو زیادہ کھلا اور منظم بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!