منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلبائیڈن نے الیکشن دوڑ سے باہر ہونے کی باتیں مسترد کردیں

بائیڈن نے الیکشن دوڑ سے باہر ہونے کی باتیں مسترد کردیں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ الیکشن دوڑ سے باہر ہونے کی باتیں مسترد کرتا ہوں، صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ صدارتی مباحثے سے قبل میں شدید بیمار تھا جس کے باعث کارکردگی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بھی بند تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ٹرمپ کو شکست دی ، اب بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن دوڑ سے باہر ہونے کی باتیں مسترد کرتا ہوں، صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں