بیجنگ: چین میں 3 روزہ وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 52 لاکھ 60 ہزار سرحد پار دورے ریکارڈ کیے گئے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ سرحد پار سفر کرنے والوں کی اوسط یومیہ تعداد 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 18.6 فیصد اضافہ ہے۔
تعطیلات کے دوران غیر ملکیوں کے سرحد پار دورے 62.2 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ گئے جبکہ 26 لاکھ 30 ہزار سے زائد دورے مین لینڈ کے رہائشیوں اور 20 لاکھ 70 ہزار دورے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں نے کئے۔
وسط خزاں تہوار چین کی اہم ترین روایتی تعطیلات میں سے ایک ہے۔ چینی قمری کیلنڈر کے اعتبار سے یہ تہوار 8 ویں ماہ کی 15 ویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ رواں سال یہ تہوار 17 ستمبر کو منایا گیا۔
