اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمکاؤ کے انتخابی ادارے نے سیم ہو فائی کو چیف ایگزیکٹو کے...

مکاؤ کے انتخابی ادارے نے سیم ہو فائی کو چیف ایگزیکٹو کے انتخابی امیدوار کے طور پر قبول کر لیا

مکاو: مکاؤ میں چیف ایگزیکٹو الیکشن کیلئے انتخابی امور کمیشن نے  ایک نوٹس  میں چیف ایگزیکٹو انتخابات کیلئے  سیم ہو فائی کے واحدقبول شدہ امیدوار کے طور پر اعلان  کردیا ہے۔

کمیشن کے مطابق اس نے  منگل کو  چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا امیدوار بننے کے لئے موصول ہونے والی واحد درخواست کی اہلیت کا جائزہ مکمل کیا۔ یہ جائزہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی قومی سلامتی  تحفظ  کمیٹی کی جانب سے نامزد شخص کی طرف سے  مکاؤ ایس اے آر بنیادی قانون کی مخلصانہ حمایت اور عوامی جمہوریہ چین اور مکاؤ ایس اے آر کے ساتھ اس کی وفاداری کے لحاظ سے  جائزہ لینے اور اس کی توثیق کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

نوٹس میں چیف ایگزیکٹو الیکشن کمیٹی کے 386 ارکان کی فہرست بھی شامل تھی جنہوں نے سام کو نامزد کیا تھا۔

مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو الیکشن قانون کے مطابق نامزد امیدوار اور الیکشن کمیٹی کے ارکان نوٹس کے ایک دن کے اندر اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی اعتراض موصول نہیں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن جمعہ کو چیف ایگزیکٹو انتخابات کے لئے منظور شدہ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان  کرے گا جبکہ انتخابات 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!