منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ کامیابی سے خلاء میں بھیج...

چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا

چین نے بدھ کے روز جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہینان میں واقع وینچانگ اسپیس لانچ سائٹ سے زمین کے قریب مدار (لو ارتھ اوربٹ) کے لئے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

یہ اس نوعیت کا آٹھواں سیٹلائٹ گروپ ہے جو زمین کے گرد قائم ہونے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹ نیٹ ورک (کنسٹیلیشن) کا حصہ بنے گا۔ اسے بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر لانگ مارچ فائیو بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جس کے اوپر یوآن ژینگ ٹو (ایکسپیڈیشن ٹو) اپر اسٹیج نصب تھا۔

سیٹلائٹس اپنے مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے۔

یہ لانچنگ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹ کا 588 واں مشن ہے۔

وین چانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کا نیا انٹرنیٹ سیٹلائٹ گروپ خلا میں روانہ

وین چانگ اسپیس لانچ سائٹ، ہینان سے لانچ ہوا

لانگ مارچ فائیو بی کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا

سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مدار میں داخل

لانگ مارچ سیریز کا 588 واں مشن مکمل

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!