چین کے شمالی صوبے شَنشی میں تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو زمین کے نچلے مدار میں لے جانے کے لئے اڑان بھر رہاہے-(شِنہوا)
تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی شَنشی صوبے میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے زمین کے نچلے مدار میں ایک نیا سیٹلائٹ گروپ روانہ کیا ہے۔
اپنی نوعیت کا 9 واں سیٹلائٹ گروپ مل کر ایک انٹرنیٹ نیٹ ورک بنائے گا۔ اسے بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 15 منٹ پر ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔
سیٹلائٹس اپنے طے شدہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ۔
یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 590واں مشن ہے۔
