لندن: برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو حملے میں 2بچے ہلاک ،9زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں ڈانس ورکشاپ میں 17 سالہ نوجوان کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں دو بچے ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کر کے حملے میں ملوث 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق حملے کا محرک غیر واضح تھا لیکن واقعہ کو دہشت گردی تناظر میں نہیں دیکھا جارہا۔واقعہ پر برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دہلا دینے والا ہے، میری ہمدردیاں متاثرین کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تحرک لینے پر پولیس ،ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا شکر گزار ہوں، اس متعلق معلومات لے رہا ہوں۔
