اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمعیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومتی اصلاحاتی پالیسی کا مرکزی ستون ،شہباز شریف

معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومتی اصلاحاتی پالیسی کا مرکزی ستون ،شہباز شریف

 وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی ،معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کو فروغ دینے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحاتی پالیسی کا مرکزی ستون ہے جس کا مقصد شفافیت ،سہولت کو فروغ دینا ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ ،کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، سینیٹر محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جبکہ عوامی سطح پر بھی کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس ضمن میں ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے اپنی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

غیر رسمی معیشت کے خاتمے و مالی نظام میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور خریداری کو اپنانا ناگزیر ہے،پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے رمضان میں شفاف اور موثر انداز میں حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے امدادی رقوم کی منتقلی کو بڑی کامیابی قرار دیا جس سے نہ صرف شفافیت ممکن ہوئی بلکہ انسانی مداخلت کے بغیر مستحقین کو ان کا حق ملا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے،مثبت اشاریئے ملکی سمت درست ہونے کا ثبوت ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!