اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی ایم ڈبلیو کا ان۔کار ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تیاری کے لئے...

بی ایم ڈبلیو کا ان۔کار ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تیاری کے لئے ہواوے سے اشتراک

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ہواوے کی تقریب رونمائی میں ہارمونی او ایس نیکسٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

شین یانگ(شِنہوا)جرمن کارساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر چینی منڈی کے لئے ان۔کار ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنے کی خاطر بڑی چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

بڑی جرمن کارساز کمپنی کے مطابق اس تعاون کا مطلب ہواوے کے ہارمونی او ایس نیکسٹ کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہونا ہے جو چینی کمپنی کا خودساختہ آپریٹنگ نظام ہے جو انڈرائیڈ کی ساخت سے ہٹ کر آزادانہ طور پر تیار کیا گیا۔

اس آپریٹنگ نظام پر تیار کی گئی بی ایم ڈبلیو کی ڈیجیٹل چابی کی خصوصیت اس سال کے آخر میں متعارف کرائی جائے گی جس سے صارفین ہواوے کے سمارٹ فونز کے ذریعے اپنی گاڑیاں کھول سکیں گے، بند کرسکیں گے اور سٹارٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ہواوے سمارٹ انٹرکنیکشن سلوشن کو 2026 میں بی ایم ڈبلیو کے مقامی طور پر تیار کردہ نئی طرز کے الیکٹرک ماڈلز ’’نیو کلاس‘‘ میں متعارف کرایا جائے گا۔

بی ایم ڈبلیو گروپ ریجن چائنہ کے صدر اور سی ای او سین گرین نے کہا کہ چین میں ہمارے موبائل ایپلیکیشن کے تقریباً ایک چوتھائی صارفین ہواوے کے آلات پر انحصار کرتے ہیں۔ ہارمونی او ایس ایکو سسٹم کے ساتھ گہری ہم آہنگی سے بی ایم ڈبلیو ہارمونی او ایس صارفین کے لئے گاڑی میں موجود ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل رابطے کی خدمات بہتر بنائے گی جس سے زیادہ استعمال کے منظر ناموں میں ذہین تجربات میں اضافہ ہوگا۔

جرمن کمپنی کے چین میں تقریباً 460 مقامی سپلائر شراکت دار ہیں۔ کمپنی چینی ٹیکنالوجی کے شراکت داروں کے ساتھ بالخصوص لارج لینگویج ماڈلز، تخلیقی مصنوعی ذہانت اور ذہین آواز کے تعاملات جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں تعاون کو تیز کر رہی ہے۔

بیجنگ، شنگھائی، شین یانگ اور نان جِنگ میں تحقیق و ترقی کے مراکز(آر اینڈ ڈی) کے ساتھ بی ایم ڈبلیو نے جرمنی سے باہر چین میں اپنا بڑا آر اینڈ ڈی نیٹ ورک قائم کرلیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!