کراچی: اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ تاخیر سے شادی کا فیصلہ اچھا ہے،35 سال کا مطلب یہ نہیں دنیا ختم ہوگئی، محبت کسی عمر میں بھی مل سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا کہ جس دن آپ اپنا خیال رکھنا اور اپنے آپ کو سمجھ لیتے ہیں تو ہر رشتہ نبھانا آسان ہو جاتا ہے، جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تو کوئی دوسرا کیسے آپ کو سمجھے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا تاخیر سے شادی کا فیصلہ اچھا ہے، 35 سال کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دنیا ختم ہوگئی، جیسا کہ ہمارے معاشرے میں تصور کیا جاتا ہے،محبت تو کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35برس کے بعد محبت کا تصور غیر حقیقی نہیں ہوتا بلکہ پختہ ہوجاتا ہے۔