بدھ, فروری 18, 2026
انٹرنیشنلبوٹسوانا میں چینی بہار تہوار کی تقریب کے ذریعے ثقافتی تبادلے کا...

بوٹسوانا میں چینی بہار تہوار کی تقریب کے ذریعے ثقافتی تبادلے کا فروغ

گیبرون (شِنہوا) بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبرون کے ایک پرائمری سکول میں چینی بہار تہوار منانے کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی طلبہ کو چینی روایات اور ثقافت کی رنگا رنگی سے روشناس کرایا گیا۔

یہ تقریب یونیورسٹی آف بوٹسوانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور لیگے انگلش میڈیم سکول کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے روایتی چینی رقص اور گیت پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوٹسوانا میں چین کے سفیر فان یونگ نے کہا کہ یہ جشن ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

فان یونگ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی منفرد ثقافت کو شیئر کریں، تعلیمی تعاون کو فروغ دیں اور باہمی افہام و تفہیم کے مضبوط پل تعمیر کریں۔

فان یونگ نے کہا کہ 2026 ہمارے مشترکہ سفر میں ایک اہم سنگ میل ہوگا، جب چین اپنے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کا آغاز کرے گا۔ اسی سال ہم چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی تکمیل کے 70 سال بھی منائیں گے۔ یہ سال عوامی روابط کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔

تقریب میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف بوٹسوانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر پو دورونگ، چینی سفارت کار اور پرائمری سکول کے اساتذہ اور طلبہ شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!