بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانفیصل کنڈی کا عمران خان کو کسی دوسرے صوبے منتقل کرنے کا...

فیصل کنڈی کا عمران خان کو کسی دوسرے صوبے منتقل کرنے کا مطالبہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو پنجاب سے کسی دوسرے صوبے منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویئے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی علی امین نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، صوبے میں افیون یا کسی غیرقانونی چیز کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، غیرقانونی سرگرمیوں کو قانون کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ گورنر راج سے متعلق آئینی طریقہ کار واضح ہے، انحصار صوبائی حکومت کے رویئے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!