بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانوزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت 70 اراکین اسمبلی کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کا...

وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت 70 اراکین اسمبلی کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کا انکشاف

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت صوبائی اسمبلی کے 70 ارکان اسمبلی کیخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف دہشت گردی، پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں، اکثر ارکان اسمبلی نے اب تک کسی بھی عدالت سے حفاظتی ضمانت نہیں لی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کیخلاف 18 تھانوں میں 52 مقدمات درج ہیں جو 2022ء سے نومبر 2024ء کے دوران درج کئے گئے، اسی طرح وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف 7 اے ٹی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے 11 مقدمات درج ہیں، ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کیخلاف نومبر 2024 میں پر تشدد مظاہرے کی قیادت جبکہ وزیر بلدیات و ہائر ایجوکیشن مینا آفریدی پر 4 مقدمات درج ہیں۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک، فیصل ترکئی کیخلاف7 اے ٹی اے کے تحت ایک مقدمہ درج ہے جبکہ عاقب اللہ بھی تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں مطلوب ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!