بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانجعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم...

جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کیخلاف آئینی عدالت سے رجوع

جسٹس طارق جہانگیری نے جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کیخلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ عزیز بھنڈاری کے توسط سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں، رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل ان فریقین کو بھی سنا گیا جو فریق ہی نہیں تھے جبکہ مجھے رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل سنا ہی نہیں گیا، شواہد ریکارڈ کئے بغیر ایل ایل بی ڈگری کا معاملہ ہائیکورٹ نہیں دیکھ سکتی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈگری کی جانچ ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرکے ہی کرسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں۔

استدعا ہے کہ میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!