بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانصدر زرداری نے قانون شہادت (ترمیمی) بل سمیت 3 بلوں کی منظوری...

صدر زرداری نے قانون شہادت (ترمیمی) بل سمیت 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر آصف زرداری نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025ئ، نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 اور کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل 2025 کی منظوری دیدی ہے۔

جاری بیان کے مطابق صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کیلئے وزیراعظم کو واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں میں دانش سکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!