بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستاناقوام متحدہ، پاکستان کا پھر بھارت سے ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت...

اقوام متحدہ، پاکستان کا پھر بھارت سے ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ

 پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ، یہ بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود بھارت نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ کشمیر اس کا علاقہ ہے، واضح کردیں کشمیر بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا بیان حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف ہے، سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستانی قونصلر نے بھارت سے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کا پشت پناہ ہے، بھارت شمالی امریکا سمیت مختلف ممالک میں قتل و غارت میں بھی ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف بارہا جارحیت کی جو عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ بات بھارت حالیہ جنگ میں خود بھی جان گیاہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!