ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
انٹرٹینمنٹشبانہ اعظمی میری اداکاری سے بے حد متاثر ہوئیں، مدیحہ شاہ

شبانہ اعظمی میری اداکاری سے بے حد متاثر ہوئیں، مدیحہ شاہ

ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی میرا اسٹیج ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو کر رو پڑی تھیں۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افضال احمد کے اسٹیج ڈرامے جنم جنم کی میلی چادر کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی، یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ بار بار تبدیل ہوتے تھے، ڈرامے کے مجموعی طور پر سات سیٹ تھے، جن میں بازار، کنواں، بچپن، ٹرین، گڑھا جس میں پانی بھرا جاتا تھا اور چاند جیسے مناظر شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کا ایک وقفے کا منظر تھا جسے تین سال تک میںہی پرفارم کرتی رہی اور اس دوران وہ ہر بار روتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری اداکاری سے افضال احمد اتنے متاثر ہوتے تھے کہ اکثر جذباتی ہو کر رو پڑتے تھے،اس تھیٹر ڈرامے کو روزانہ تقریبا 500 افراد دیکھنے آتے تھے اور اس کی مقبولیت اس قدر تھی کہ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی لوگ اسے دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ انیل کپور کے والد اور شبانہ اعظمی نے اس ڈرامے کو دیکھا تھا، جب کہ بھارتی شاعر گلزار اسے دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

مدیحہ شاہ نے مزید بتایا کہ شبانہ اعظمی نے میری پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بھی تھیٹر ہوتا ہے جو سنجیدہ نوعیت کا ہوتا ہے، مگر یہ تھیٹر ڈراما اپنی مثال آپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی میری اداکاری سے بے حد متاثر ہوئیں، انہوں نے انہیں خوب سراہا اور ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو کر رو پڑی تھیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!