بیجنگ: چین میں وسط خزاں تہوار کی 3 روزہ تعطیلات کے پہلے روز نقل وحمل کے مختلف ذرائع سے تقریباََ 21 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزارسفری دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 37.9 فیصد زائد ہیں۔
چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریلوے سے 1 کروڑ 70 لاکھ 90 ہزار سفری دورے ہوئے۔ آبی گزرگاہوں سے 5 لاکھ 44 ہزار 100 اور فضائی راستے سے 18 لاکھ 40 ہزارسفری دورے ہوئے۔
سب سے زیادہ سفری دورے سڑک کے ذریعے ہوئے جن کی تعداد 19 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار تھی۔
رواں سال وسط خزاں تہوار 17 ستمبر کو منایا جارہا ہے۔
