جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینفواد چودھری کا تلخیاں کم ،بات چیت کی ضرورت پر زور

فواد چودھری کا تلخیاں کم ،بات چیت کی ضرورت پر زور

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تلخیاں کم ،بات چیت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا، حکومت خودکو بچانے کیلئے ہر وہ کام کررہی ہے جس سے آئین متاثر ہو رہا ہے،9 مئی واقعات کو ایک سال سے زائد ہوگیا، اب تک ضمانتیں چل رہی ہیں۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 9 مئی واقعات کو ایک سال سے زائد ہوگیا ہے مگر ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں،ایک کیس میں نکلو تو دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، پاکستان میں لاقانونیت کی کیفیت ہے، آئین کی قدر نہیں کی جا رہی،الیکشن کمیشن ،ایف آئی اے، پولیس اور پراسیکیوشن تباہ و برباد ہوگئی ہے،اب یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کیلئے ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ججز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام فارم 47پر کھڑا ہے، حکومت خود کو بچانے کیلئے ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے آئین متاثر ہو رہا ہے، ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے ایک ایک کر کے تمام اداروں کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے،اگر ادارے تباہ کر دیئے تو ملک کیسے پاؤں پر کھڑا کریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو سمجھ نہیں آ رہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے،عام آدمی کو بجلی بلوں نے متاثر کیا ہے،وزیر خزانہ ہالینڈ کے شہری ہیں، یہ پاکستان کے عوام کی کمر توڑ کر واپس جائیں گے، پاکستان میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے، جو عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ چائنہ، سعودی عرب، امریکا، یورپی یونین اور پوری دنیا کہہ رہی ہے آپ استحکام لائیں، عدم استحکام تب ختم ہوگا جب آپ عمران خان کو نظام میں لائیں گے، اس وقت تلخیاں ختم اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آنے تک معاشی استحکام آنا ممکن نہیں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!