اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینکانگ ژو کا ثقافتی ورثہ، غیر ملکی نوجوانوں کو چین کی تاریخ...

کانگ ژو کا ثقافتی ورثہ، غیر ملکی نوجوانوں کو چین کی تاریخ و فنون کا دیوانہ بنا گیا

امریکہ، برازیل اور پاکستان سمیت آٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے 29 نوجوانوں کا ایک وفد جمعہ کے روز تین روزہ ثقافتی دورے کے لئے کانگ ژو پہنچا ہے۔

"ایکسپیریئنس چائنہ 2025، گلوبل ویو آن چائنہ” کے عنوان سے اس وفد نے مارشل آرٹس کے ایک تربیتی مرکز  اور گرینڈ کینال میوزیم سمیت کئی دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ماریا ایڈوارڈا فرمی نو اولیویرا، برازیل

"میں نے جانا کہ یہ ایسی چیز ہے جو آپ کسی ایسے شخص کو دے سکتے ہیں جس سے آپ واقعی محبت کرتے ہیں۔ اس لئے میں نے یہ اپنے بوائے فرینڈ کے لئے تیار کیا اور میں بہت خوش ہوں کہ اسے یہ دینے جا رہی ہوں۔ یہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں اپنے ملک سے باہر آئی ہوں۔ اس لئے اپنے شہر سے بالکل مختلف ایک نئی ثقافت سے ملنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ میں نے اس تجربے کا بھرپور لطف اٹھایا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وینی شیئس مارسيلو روڈریگیز کوسٹا، برازیل

"میں اس وقت عجائب گھر میں ہوں، تاریخ پر نگاہ دوڑا رہا ہوں اور یہ دیکھ رہا ہوں کہ چین کی ثقافت کتنی زرخیز ہے۔ میں واقعی چاہتا ہوں کہ یہ سب برازیل کے لوگوں کو دکھاؤں کیونکہ دنیا میں صرف چین کی  ثقافت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔”

وفد نے ووچیاؤ کاؤنٹی میں واقع ایکروبیٹکس ورلڈ کا بھی دورہ کیا جسےچین میں ایکروبیٹکس (کرتب بازی) کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے دورے کا مقصد کانگ ژو کے مارشل آرٹس اور کرتب بازی کی طاقت اور خوبصورتی کو قریب سے محسوس کرنا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): بیاتریس دے سالیس، وائس چیئرپرسن، گلوبل ویو آن چائنہ کمیٹی

"میرا یقین ہے کہ یہ سفر ان کی زندگی کے سب سے اہم واقعات میں سے ایک ہوگا۔ دو ممالک کو سفارتی طور پر قریب لانے کے حوالے سے یہ ان کے لئے زندگی بدل دینے والا تجربہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تاریخ، تہذیبوں اور مختلف شاہی ادوار کے بارے میں سیکھنے کا بھی موقع ہے۔ اس ملک کے پاس سکھانے کے لئے بہت کچھ ہے اور یہ ان پر انتہائی مثبت اثر ڈالے گا۔”

کانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!