جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینسری لنکن سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

سری لنکن سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!