اتوار, اگست 17, 2025
انٹرنیشنلمراکش میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ پر...

مراکش میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ پر فلم کی نمائش

مراکش کے دارالحکومت رباط میں چینی موسیقار ایک کنسرٹ کے دوران فن کا مظاہرہ  کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

رباط(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہاں ’’دی سنکنگ آف دی لزبن مارو‘‘ نامی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی۔

مراکش میں چینی سفارت خانے نے اس تقریب کا اہتمام کیا جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 مراکشی مہمانوں نے شرکت کی۔انہوں نے فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح میں چین کے کردار کو سراہا اور عالمی امن اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی مراکش کی خواہش کا اظہار کیا۔

نیشنل ریلی آف انڈیپینڈنٹس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سابق وزیر انصاف محمد اواجر نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم چینی ماہی گیروں کی غیر معمولی بہادری کو ظاہر کرتی ہے اور امن کے تحفظ پر یقین کا  اظہار کرتی ہے۔

مراکشی طالبہ عروہ لابید نے کہا کہ میں اس فلم سے بہت متاثر ہوئی ہوں اور مجھے تاریخ کے اس دور کی گہری سمجھ حاصل ہوئی ہے، یہ ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔

فلم دکھانے سے قبل مراکش میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژو ژی چھنگ نے کہا کہ 80سال پہلے چینی عوام نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!