منگل, جنوری 14, 2025
تازہ تریناوگرا نے آرایل این جی کی قیمت میں3.19فیصد اضافہ کردیا

اوگرا نے آرایل این جی کی قیمت میں3.19فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 3.19فیصد اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.97 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے3.19فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کےلئے آرایل این جی کی قیمت میں 0.4038 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ،سوئی سدرن کےلئے قیمت میں 0.4206 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

اعلامئے کے مطابق سوئی نادرن کےلئے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت14.0065 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوجبکہ سدرن کےلئے ڈسٹری بیوشن قیمت 13.5773 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں