چین کےدارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ بین الاقوامی آٹوموٹو نمائش 2024 میں شہری ہواوے کے چھیان کُن نظام سے لیس نئی توانائی کی ایک گاڑی دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر نئی توانائی گاڑیوں کی 20ہزار اضافی لائسنس پلیٹس جاری کرنے کے لئے تیار ہے جو جنوری میں پہلے سے طے شدہ 40ہزار لائسنس پلیٹس کے علاوہ ہیں تاکہ بغیر گاڑی والے گھرانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
بیجنگ میں مسافر کار لائسنس پلیٹس کے لئے 2025 کا کوٹہ ایک لاکھ 60ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سالانہ کوٹہ نظام کے تحت ایک لاکھ اور نئی توانائی گاڑیوں کےلئے اضافی 60 ہزار نئے لائسنس پلیٹس شامل ہیں۔ بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ اضافی لائسنس پلیٹس خصوصی طور پر نئی توانائی گاڑیوں کے لئے ہیں۔
اس کے نتیجے میں رواں سال بغیر کار کے گھرانوں کے لئے مختص این ای وی لائسنس پلیٹس کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 400 ہوگئی۔
26 مئی سے گھریلو درخواست دہندگان اپنی درجہ بندی دیکھنے کے لئے شہر کے لائسنس پلیٹ لاٹری نظام میں شامل ہوسکتے ہیں، جس میں پوائنٹس پر مبنی نظام استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے بعد تصدیق شدہ گھرانوں کو لائسنس پلیٹ کاتصدیقی نوٹس ملے گا۔
