جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانڈاکٹر شاہد قتل کیس، او سی یو ٹے ٹھوس شواہد پر بیٹے...

ڈاکٹر شاہد قتل کیس، او سی یو ٹے ٹھوس شواہد پر بیٹے قیوم کو گرفتار کرلیا

لاہور :  پولیس نے رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد کے قتل میں ملوث ہونے پر بیٹے قیوم کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد کے قتل میں ملوث ہونے پر بیٹے قیوم شاہد کو حراست میں لے لیا ہے۔

او سی یو ٹیم کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد پر گرفتار کیا گیا ہے، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا ۔ پولیس  کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ نماز جنازہ بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کیساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد موجود بھی تھے، ڈاکٹر شاہد اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹرنے آکر فائرنگ کی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں