آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، قوم کے سامنے ہر بات صاف اور شفاف انداز میں رکھی ، میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا شاندار جواب دیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارتی پروپیگنڈے کا جس انداز سے جواب دیا، وہ قابلِ فخر ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، قوم کے سامنے ہر بات صاف اور شفاف انداز میں رکھی، پاکستانی میڈیا نے قومی یکجہتی کا بھرپور ساتھ دیا اور پوری دنیا کو دکھایا کہ پاکستان ایک زندہ اور بیدار قوم ہے۔
جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جس جرأت اور حکمت سے جواب دیا، وہ واقعی یادگار ہے ہمیں اپنے صحافیوں اور میڈیا اداروں پر فخر ہے۔
