اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفرانسیسی کمپنیوں کا اشیائے صرف نمائش میں چینی منڈی پر اعتماد کا...

فرانسیسی کمپنیوں کا اشیائے صرف نمائش میں چینی منڈی پر اعتماد کا اظہار

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں چین کی 5ویں بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش(سی آئی سی پی ای) میں فرانسیسی قومی پویلین کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا) چین کی 5ویں بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش(سی آئی سی پی ای) میں فرانسیسی پویلین میں بڑی تعداد میں لوگ اشیاء کی تلاش، دریافت اور خریداری کر رہے ہیں۔

13 سے 18 اپریل تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں ہونے والی 5ویں سی آئی سی پی ای میں اس سال بھرپور اور پرامید فرانسیسی وفد شریک ہوا۔

فرانسیسی پویلین میں 12 مشہور فرانسیسی برانڈ پیش کئے گئے۔

ان کی بھرپور موجودگی چین میں فرانسیسی کاروباری اداروں کی وسعت اور مسلسل ترقی پاتی ہوئی منڈی میں طویل مدتی مصروفیت کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

گوانگ ژو میں فرانس کے قونصل جنرل سیلوین فورئیرنے کہا کہ فرانسیسی پویلین میں موجود تمام کمپنیاں چین بالخصوص ہائی نان میں طویل مدتی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ وہ مقامی اور قومی معیشت میں خاطر خواہ کردار ادا کرتی ہیں۔

سی آئی سی پی ای نمائش کنندگان کے لئے تزویراتی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتی ہے۔ گینیز گروپ کے نائب صدر ژوانگ فے اس نمائش کو اپنے غذائی سپلیمنٹ برانڈ اینگیلڈور کی مقبولیت بڑھانے کا قیمتی موقع سمجھتے ہیں۔

ژوانگ کے مطابق اس ایکسپو کے ذریعے انہیں مقامی شراکت داریاں قائم کرنے، چینی صارفین کی ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنے اور چینی مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے متحرک پن اور وسعت کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔

لیبارٹریز سپر ڈائٹ کے سی ای او نے بھی اچھی امید کا اظہار کیا۔ فائٹوتھراپی میں مہارت رکھنے والی کمپنی سی آئی سی پی ای میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے تاکہ اپنی قدرتی مصنوعات کو مزید مقبول بنا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!