اتنہائی کم درجہ حرارت ، اعلیٰ توانائی کثافتی لتھیم بیٹری سے چلنے والا ایک ڈرون چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے علاقے موہے میں آزمائشی پرواز کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین کے تیار کردہ انتہائی کم درجہ حرارت پر اعلیٰ توانائی کثافتی بیٹری سے چلنےوالےڈرون نے چین کے انتہائی شمالی شہر میں منفی 36 ڈگری سیلسیس کے انتہائی سرد حالات میں کامیاب پرواز کا تجربہ مکمل کرلیا ہے۔
روزنامہ سائنس وٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کامیابی کا اعلان چینی اکیڈمی برائے سائنس (سی اے ایس) کے ماتحت دالیان ادارہ برائے کیمیائی طبعیات (ڈی آئی سی پی )نے کیا ۔
اس سے قطبی مہمات، سرحدی گشت، قدرتی آفات میں امداد اور سخت ماحول میں ترسیل کو مضبوط پاور حل ملے گا۔
بیٹری منصوبے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ڈی آئی سی پی کے چھن ژونگ وے نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل ڈرون پاور بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک نئی پیشرفت ہے۔
اس تجربے میں ایک 6 پنکھ والے ڈرون نے مستحکم پرواز کا مظاہرہ کیا اور انتہائی سرد حالات میں برداشت کے معیار پر پورا اترا۔
چھن نے کہا کہ ڈرون نے تیز رفتار آغاز، بلند ترین بلندی پر معلق رہنے اور پیچیدہ راستوں کی نیویگیشن بغیر وولٹیج کی کمی یا اچانک طاقت کے نقصان کے انجام دئیے، جس سے بیٹری کی غیر معمولی کم درجہ حرارت پر قابل اعتماد ہونے کی تصدیق ہوئی۔
