چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جِنگ کے نان جِنگ ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافروں کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے کی تعمیر میں 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل ترقی ہوئی اور طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ کے عرصے میں ملک کے ریلوے کے شعبے میں طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری 131.2 ارب یوآن(تقریباً 18.2 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
گروپ کا کہنا ہے کہ ریلوے کی سرمایہ کاری نے مجموعی اقتصادی ترقی کے مضبوط محرک کے طور پر کردار ادا کیا ہےجس سے مقامی طلب میں اضافہ ہوا اور مربوط علاقائی ترقی میں معاونت ہوئی۔
گروپ کا کہنا ہے کہ وہ تعمیراتی عروج کے عرصے سے فائدہ اٹھائے گا اور اہم ریلوے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرے گا جس سے ملک کی پائیدار اقتصادی بحالی اور ترقی کی رفتار میں معاونت ملے گی۔
