اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس نے یوکرین میں نیٹو کے امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی مسترد...

روس نے یوکرین میں نیٹو کے امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی مسترد کردی

روس کے علاقے کرسک کی ایک بستی میں ایک روسی فوجی گشت کررہاہے۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس نے یوکرین میں نیٹو کے امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ ممکنہ امن معاہدے کی نگرانی کے لئے وہاں غیر مسلح مبصرین یا سویلین نگران گروپ بھیجا جائے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے روسی روزنامے ازویسٹیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر بات چیت قبل از وقت ہے اوریہ باضابطہ امن معاہدے تک پہنچنے کے بعد ہی ہونی چاہئے۔

نائب وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امن کی کارروائیوں میں نیٹو کی شمولیت بنیادی طور پر متضاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ممکنہ متبادل کے طور پر ممکنہ امن معاہدے کے کچھ پہلوؤں کی نگرانی کے لئے ایک غیر مسلح مبصر مشن یا سویلین نگران گروپ پر غور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا مشن مخصوص دفعات کی تعمیل کو یقینی بنا سکتا ہے اور ایک وسیع تر ضمانتی طریقہ کار کے حصے کے طور پر کام کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!