اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینچینی کار ساز کمپنی کی اعلیٰ معیار گولف کارٹس کے ساتھ عالمی...

چینی کار ساز کمپنی کی اعلیٰ معیار گولف کارٹس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی

چین کےمشرقی صوبے شانڈونگ کے ریژاؤ شہر میں ایک نجی کمپنی نے الیکٹرک مائیکرو کارز کی تیاری سے اعلیٰ درجے کی گولف کارٹس کی پیداوار میں کامیابی کے ساتھ پیش قدمی کی ہے۔  شانڈونگ یونگلی نیو انرجی وہیکل کمپنی کی تیار کردہ گولف کارٹس آج  امریکہ، یورپ، جنوبی کوریا اور  دیگر ممالک کے آرڈرز کے ساتھ  عالمی سطح پر  شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

2018 میں کمپنی کو اپنی بنیاد رکھنے کے دوران مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): لی ڈونگ چھن، جنرل منیجر ، شانڈونگ یونگلی نیو انرجی وہیکل کمپنی

’’چین میں الیکٹرک مائیکرو کارز کے بہت سے تیار کنندہ ہیں، جو اس شعبے میں مقابلے کی فضا  میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اسی دوران مارکیٹ کی مانگ میں کمی بھی آرہی ہے۔ 2023 میں ہماری کمپنی نےصنعت میں بہتری لانے  کا آغاز کیا۔عالمی مارکیٹ کی جامع تحقیق کے ذریعے ہم نے گولف کارٹس کی مانگ میں مسلسل اضافہ  دیکھا۔یہ پیش رفت ایک امید افزا اور وسیع مارکیٹ کی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔‘‘

گولف کارٹس   کو یورپ، امریکہ اور دیگر خطوں میں مختصر فاصلے کی نقل و حمل کے لئے وسیع  پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اب یہ صرف گولف کورسز تک محدود نہیں بلکہ ریزارٹس، ہوائی اڈوں اور محدود علاقوں میں بھی اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس رجحان  کے پیش نظر  یونگلی نے اپنی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی کم رفتار برقی گاڑیوں کی پیداواری لائنوں کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔ مارکیٹ کی مانگ کا جائزہ لینے کے بعد کمپنی نے بلوٹوتھ، آڈیو سسٹمز اور سمارٹ ڈیوائسز جیسے فیچرز کو بھی اس میں  شامل کیا ہے۔

کمپنی نےگاڑیوں کی پیداواری معیار میں آٹوموٹیو گریڈ معیارات کو بھی لاگو کیا جس سے اس کی مسابقتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اب کمپنی کی سالانہ ڈیزائن کردہ پیداواری صلاحیت1 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): لی ڈونگ چھن، جنرل منیجر، شانڈونگ یونگلی نیو انرجی وہیکل کمپنی

’’گولف کارٹس جدید سہولیات سے لیس ہیں، جن میں کثیرالفعلی اسٹیئرنگ وہیل اور کروز کنٹرول سسٹم شامل ہے۔ یہ ایسی جدت ہے جو عالمی گولف کارٹ مارکیٹ میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، گاڑی کا ڈیزائن اور فریم آٹوموٹیو معیارات کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ پائیداری اور کارکردگی میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جا سکے۔‘‘

ریژاؤ، چین سے نمائندہ شِںہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!