اطالوی خاتون وی لاگر نے روم کے ایک مشہور مقام ، پیا زا وٹوریو ایمانوئل سیکونڈو، میں منعقد ہونے والی چین کا نیا سال منانے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس تقریب میں ہزاروں افراد نے نئے سال کا جشن منایا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لورا ڈیلا کارٹے، اطالوی وی لاگر
’’ ہم یہاں روم میں چین کے نئے سال کی پریڈ، پاراٹا ڈیل کاپوڈانو کی تقریب میں موجود ہیں۔ پریڈ کا یہ میلہ ’ پیا زا وٹوریو ایمانوئل سیکونڈو‘ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ منظر بڑا دلکش ہے۔ اس تقریب نے کس طرح ہم سب کو یہاں جمع کر دیا ہے۔ یہ دیکھنا بھی بہت دلچسپ ہے کہ اس تہوار نے کتنی زیادہ ترقی کر لی ہے۔ آئیے ہم بھی اس سحر انگیز تقریب کا حصہ بنیں اور مل کر کوئی نئی چیز تلاش کریں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (اطالوی): لورا ڈیلا کارٹے، اطالوی وی لاگر
’’ کیا یہ پہلا موقع ہے کہ آپ یہاں چین کا نیا سال منا رہے ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (اطالوی): ڈینیئل، ڈریگن اور شیر کا رقص پیش کرنے والا
’’ ہم نے اس سے پہلے ایسی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ ایسی تقاریب لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔ اس کا تعلق صرف مارشل آرٹس ہی سے نہیں۔ یہ آخرکار خوشحالی، محبت اور مزید بہت کچھ کے لئے ہمیں رہنمائی دیتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (اطالوی): روبرٹو گوالٹیری، روم کے میئر
’’ مجھے یقین ہے کہ یہ تہوار ہمارے لئے بہت سی قدروں اور اصولوں کا پیغام ہے۔ فطری طور پر یہ چین کی ثقافت کی گہرائی اور اہمیت کا اعتراف ہےجس سے ہمارے شہر کی ثقافت کو مزید تقویت ملتی ہے۔ یہ تہوار دوستی، بھائی چارے، لوگوں کے درمیان تعاون اور امن جیسی اقدار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): چن زی شین، چینی سیاح
’’ ہم وٹوریو پارک آئے ہیں۔ ہم نے چین کا روایتی لباس ’ہانفو‘ پہن رکھا ہے۔ اس کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ چین کی ثقافت کو فروغ دیں اور اٹلی کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو چین کے اس روایتی لباس کی خوبصورتی سے روشناس کرائیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): جیانگ جون لی، پریڈ انتظامی سربراہ
’’ ہم نے چین اور اٹلی کے درمیان گہرے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے چین کے نئے سال کی یہ تقریب منظم کی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی میں مزید استحکام آئے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): لورا ڈیلا کارٹے، اطالوی وی لاگر
’’ ثقافت، تاریخ اور سماج کو اس طور پر دیکھنا بہت دلچسپ تھا کہ چین اور اٹلی کے لوگ یہ تہوار مل کر منا رہے تھے۔ یہ چیز بھی دیکھنے کے قابل تھی کہ لوگ اس تہوار اور چین کی ثقافت کو مزید جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اسے گرمجوشی سے اپنا بھی رہے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): لورا ڈیلا کارٹے، اطالوی وی لاگر
’’ شین نیان کوائی لے (چین کا نیا سال مبارک ہو)!‘‘
روم سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link