چین کے صوبہ فوجیان کے سان منگ کے اسپتال کی ایک ملازمہ ایک خاتون کو طبی بیمہ سے متعلق آگاہ کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے طبی بیمہ فنڈ نے گزشتہ سال ایک متوازن بجٹ حاصل کیا جس میں معمولی سرپلس (اضافی رقم) بھی شامل تھا جس نے فنڈ کی حفاظت اور پائیداری کو یقینی بنایا۔
قومی صحت تحفظ انتظامیہ(این ایچ ایس اے)نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ2024 کے دوران مجموعی طور پر 6.7 ارب بیرونی مریضوں کو بنیادی طبی بیمہ کے تحت ادائیگیاں کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد اضافہ ہے ۔
این ایچ ایس اے نے بتایا کہ 2024 کے زچگی بیمہ فنڈ کے اخراجات 143.2 ارب یوآن (19.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 33.9 فیصد زائد تھے۔
قومی طبی بیمہ نظام نے 2024 کے دوران 27.5 ارب یوآن کی رقم کی برآمدگی کی۔ 2ہزار8 جعلی بیمہ اداروں کی نشاندہی ہوئی اور عوامی تحفظ حکام کے ساتھ مل کر 3ہزار18 طبی بیمہ دھوکہ دہی معاملات کی تحقیقات کرکے 10ہزار741 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
این ایچ ایس اے کے ایک اہلکار گو رونگ نے بتایا کہ برآمد کردہ رقم کا ایک حصہ بگ ڈیٹا مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے برآمد ہوا۔
